کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی ویٹ لفٹرمصطفیٰ بیگ نے چار تمغے اپنے نام کر لئے

منگل 29 نومبر 2022ء

کامن ویلتھ گیمز نیوزی لینڈ سے پاکستان کیلئے بڑی خبر ،پاکستانی ویٹ لفٹر مصطفی بیگ نے چار میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی پاور لفٹر مصطفی بیگ نے 110 کلوگرام وزن کی کیٹیگری میں حصہ لیا،مصطفی بیگ نے بینچ پریس میں چاندی کا تمغہ، ڈیڈ لفٹ میں چاندی تمغہ، اسکواٹ میں چاندی کا تمغہ اور مجموعی طور پر چاندی کا تمغہ جیتا،کامن ویلتھ میں مصطفی بیگ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں،آکلینڈ نیوزی لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز چار دسمبر کو اختتام پذیر ہوں گی،کامن ویلتھ گیمز میں برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، ویلز، نیوزی لینڈ، انڈیا اور آئرلینڈ سمیت 43 ممالک نے حصہ لیا،مصطفی بیگ نے 2019 میں ایشین چیمپیئن شپ میں بھی پاکستان کے لیے دو گولڈ میڈل، ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیتا تھا،مصطفی فاران بیگ ایشین اور کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں بالترتیب سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے والے واحد پاکستانی پاور لفٹر بن گئے ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ