انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

پیر 28 نومبر 2022ء

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ٹیسٹ میچ فیس عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بین اسٹوکس نے کہا کہ اس سال کے شروع میں پاکستان کو تباہ کرنے والے سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا اور سیلاب کے باعث پاکستان کے بڑے حصے پر تباہی ہوئی اور بڑی تعداد میں عوام متاثر ہوئی،انگلش کپتان کاکہنا تھاکہ کھیل نے میری زندگی میں مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں صرف یہی حق سمجھتا ہوں کہ کرکٹ سے بالاتر ہو کر کچھ واپس دوں، میں اس ٹیسٹ سیریز سے اپنی میچ فیس پاکستان سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ یہ عطیہ پاکستان کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔اسٹوکس کا کہنا تھاکہ 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت پرجوش ہوں، تاریخی سیریز کے سلسلے میں پہلی مرتبہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے،




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔