کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2025,پاکستان میزبان ہوگا،ائی سی سی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا |
|
جمعه 15 دسمبر 2023ء | |
کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2025،پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کر دیئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کےلئے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب دبئی میں ہوئی جہاں پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور آئی سی سی کے جنرل قونصل جوناتھن ہال نے معاہدے پر دستخط کئے واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد اور مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نےپہلے ہی وفاقی حکومت کو درخواست کر رکھی ہے جبکہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور چیئرمین پی سی بی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حکومت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کامیاب انعقاد کےلئے سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر بھی وفاقی حکومت نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے |