ویمنز کرکٹ،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 131 رنز سے شکست دے دی

منگل 12 دسمبر 2023ء

نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے میں 131 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی تفصیلات کے مطابق کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 365 رنز بنائے تھے۔اور پاکستانی ویمنز ٹیم کو جیت کےلئے 366 رنز کا ہدف دیا تاہم جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 49.5 اوورز میں 234 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی سدرا امین نے سنچری اسکور کی جو کہ ان کے کیریئر کی چوتھی ون ڈے سنچری تھی۔ میچ میں بہترین کاکردگی پر نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی