آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا،کوئی پاکستانی شامل نہیں

پیر 20 نومبر 2023ء

آئی سی سی نےورلڈ کپ کے بعدٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔پاکستان کا کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق کپتان روہت شرما، کوئنٹن ڈی کوک، ویرات کوہلی اور ڈیرل میچل کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے،جبکہ کے ایل راہول، گلین میکسویل، رویندر جدیجا اور جسپریت بمراہ بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ دلشان مدوشانکا، ایڈم زمپا اور محمد شامی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔جنوبی افریقا کے جیرالڈ کوئٹزی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے 12 ویں کھلاڑی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان، انگلینڈ، بنگلا دیش، نیدرلینڈز اور افغانستان کا کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بنا سکا۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔