کرکٹ ورلڈ کپ فائنل،فری فلسطین کی شرٹ پہنے نوجوان گراؤنڈ میں پہنچ گیا

اتوار 19 نومبر 2023ء

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ فائنل ، فلسطین کے جھنڈے والی شرٹ پہنا شخص گراؤنڈ میں گھس آیا۔ سیکیورٹی نے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندار مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ بھارت کی بیٹنگ کے دوران ’فری فلسطین‘ کی شرٹ پہنے ایک نوجوان بھاگتا ہوا گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی تک پہنچ گیا گراؤنڈ سیکیورٹی نے فوری ایکشن لیا اور نوجوان کو پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لے گئی۔جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،فوری طور پر نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام