آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ ،بھارت کے شبمن گل پہلے نمبر پر آگئے،بابر اعظم کا دوسرا نمبر

بدھ 08 نومبر 2023ء

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔بابراعظمںسے ڈھائی سال بعد پہلی پوزیشن چھن گئی تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے تقریباً ڈھائی سال بعد نمبر ون پوزیشن چِھن گئی نئی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلے نمبر پر آگئے ہیں بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ شبمن گل کے 830 اور بابر اعظم کے 824 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔ بلے بازوں میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ دوسری جانب شاہین آفریدی سے بھی بولنگ میں نمبر ون پوزیشن چِھن گئی اور وہ اب پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر