آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ،بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی ترقی

بدھ 02  اگست 2023ء

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ترقی ، آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر ،جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بھی 2 درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 3 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 2 درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ چلے گئے ہیں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں اور انگلینڈ کے ہیری بروک نویں نمبر جبکہ پاکستان کے سعود شکیل 15 اور عبداللہ شفیق 21 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت ہی کے رویندرا جڈیجا 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ 2 درجے ترقی کے بعد چوتھے پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی رینکنگ میں 2 درجے تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں 3 درجے بہتری ہوئی ہے اور فاسٹ بولر چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 4 درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ مچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد 13 ویں جبکہ انگلینڈ کےکرس ووکس 7 درجے بہتری کے بعد 23 ویں نمبر موجود ہیں




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام