پاکستان 37 سال بعد پھر ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن بن گیا،حمزہ خان نے مصری حریف کو ہرا دیا

اتوار 23 جولائی 2023ء

37 سال بعد پاکستان ایک بار پھرورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن،حمزہ خان نے تاریخ رقم کردی آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جونئیر عالمی سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین ، ایک سے شکست دی۔ حمزہ خان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا، حمزہ خان پورے ٹورنامنٹ کے دوران حریف کھلاڑیوں پر چھائے رہے انہوں نے سیمی فائنل میں فرنچ حریف سے دوچار کیا تھا،حمزہ کو ورلڈ جونیئر سکواش رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے حمزہ خان کی بدولت پاکستان 37 سال بعد عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے،حمزہ سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔