گال ٹیسٹ،پاکستان فاتح،سعود شکیل مین آف دی میچ

جمعرات 20 جولائی 2023ء

شاہینوں کی آٸی سی سی ٹیسٹ چیمپٸین شپ میں پہلی فتح، سری لنکا کو چاروں شانے چت کر دیا،سعود شکیل مین آف دی میچ قرار ، دوسرا ٹیسٹ 24جولاٸی سے شروع ہوگا گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔گال میں کھیلے جانیوالے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے سری لنکا کا 131رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔کھیل کےآخری روز پاکستان کو جیتنے کےلئے 83رنز درکار تھے اور اس کی سات وکٹیں باقی تھیں۔ کپتان بابراعظم 24رنزبناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، سعود شکیل نے 30رنزبنائے۔سرفراز احمد ایک رن بناکر چلتے بنے۔ امام الحق 50رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کو جیت کےلئے 4رنزچاہیئں تھے،تو آغا سلمان نے چھکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔سری لنکا نے پہلی اننگز میں 312 ، دوسری اننگز میں 279رنزبنائے ۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 461رنزبنائے تھے۔پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والےسعود شکیل پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔چوتھے روز ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو 16 رنز کے اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ نعمان علی صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا،پاکستان کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔