شندور پولو فیسٹیول ،چترال کی ٹیم فاتح،فائنل میں گلگت کو شکست

اتوار 09 جولائی 2023ء

شندور پولو فیسٹیول چترال نے فتح اپنے نام کرلی,فائنل میں گلگت کو پانچ کے مقابلے میں سات گول سے شکست تفصیلات کے مطابق تین روزہ تاریخی شندور پولو فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا،پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کو 5 گول کے مقابلے 7 گول سے شکست دے دی۔ کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات فائنل میچ میں مہمان خصوصی تھے۔ترجمان خیبر پختونخواہ ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تین روزہ فیسٹیول کے اختتام پرکیلاشی رقص سمیت مختلف بینڈز نے فن کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ میچ کے دوران پیراگلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیامختلف اسکولوں کے طلبا نے خصوصی ملی نغمے بھی پیش کیے۔ واضح رہے کہ شندور پولو گراؤنڈ سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع ہے، اس گراؤنڈ میں ہر سال موسم گرما میں چترال اور گلگت کی پولو کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ اور بڑی تعداد میں ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ممالک سے سیاح اس فیسٹیول میں شرکت کرتے ہیں




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام