بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم شرکت کرے گی یا نہیں؟ |
|
جمعه 23 جون 2023ء | |
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت دفتر خارجہ زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹورنامنٹ کے فکسچر کی فہرست کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے، ورلڈکپ میں پاکستان کی شمولیت حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ نے چند روز قبل تمام شریک ممالک کو ڈرافٹ شیڈول جاری کرنے کے بعد آئی سی سی کو خط لکھا تھا، جس میں واضح کیا گیا تھا کہ وہ یکطرفہ طور پر فکسچر لسٹ کی منظوری نہیں دے سکتے اور فیصلہ بالآخر ان کی حکومت سے ہی کرنا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے کہ سیاست کو کھیلوں کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے، بھارت کی پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنے کی پالیسی مایوس کن ہے، ہم میگا ایونٹ میں شرکت سے متعلق تمام پہلوؤں کا مشاہدہ اور جائزہ لے رہے ہیں جس میں پاکستانیوں کی سیکیورٹی کی صورتحال بھی شامل ہے جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ |