انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی ون ڈے رینکنگ جاری کردی،بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

بدھ 17 مئی 2023ء

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق ون ڈےرینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ پاکستانی بیٹر فخر زمان تیسرےاور امام الحق چوتھے نمبربراجمان ہیں۔ پلیئرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کےریسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر کا ساتواں نمبر ہے،رینکنگ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کےبعد 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ ون ڈےبولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرارہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں ون ڈےآل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کےشکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد