افغانستان کے ساتھ کرکٹ سیریز،قومی سکواڈ کا اعلان،شاداب کپتان

پیر 13 مارچ 2023ء

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تمام سینئر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے گئےہیں، ہمیں اب ورلڈکپ کا سوچنا ہے، ابھی سے اسسمنٹ کریں گے تو ابھی سے یہ کام کرنا پڑے گا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سوچا ہے اب تمام نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے اور سینئرکھلاڑیوں کو آرام دیں گے، پی سی بی نےتمام ٹاپ کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا ہے، بابراعظم، رضوان، شاہین، حارث رؤف اور فخر کو افغانستان کے خلاف سیریز میں آرام دیں گے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بابر ہمارا بہترین کپتان ہے، وہ ٹیم کےکپتان برقرار ہیں، سینئر کھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں ان کی جگہ پکی ہے، نئے کھلاڑیوں کو جانچ رہے ہیں چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا ہےکہ پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان سے سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شاداب خان (کپتان)،اعظم خان،عبداللہ شفیق،فہیم اشرف،افتخار احمد،محمد حارث،محمد نواز،وسیم جونیئر،نسیم شاہ،شان مسعود،عماد وسیم،احسان اللہ،صائم ایوب ،طیب طاہر،زمان خان شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر شامل ہیں




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات