امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیل اور فلسطین کا دورہ،فلسطینی صدر سے ملاقات

بدھ 01 فروری 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل اور فلسطین کے کے درمیان تنائو پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اپنے دورے کے پہلے حصے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی،اسرائیلی وزیراعظم نے مسئلے کےدو ریاستی حل پر زور دیا دورے کے دوسرے حصے میں امریکی وزیر خارجہ نے فلسطینی محمود عباس سے ملاقات کی اور مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا،ملاقات کے دوران فلسطینی صدر نے یہودی آبادکاروں کی توسیع، چوکیوں کو قانونی حیثیت دینا، فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری ، مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت میں رکاوٹیں ڈالنے پر اسرائیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے قیام کےلئے دو ریاستی حل پر غور کرنے کےلئے زور دیا ہے، واضح رہے کہ مطابق مغربی کنارے میں حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ جنوری میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 35 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جب کہ 10 کے قریب اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
برگر کی قیمت سات سو ڈالر سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور