قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات ناقابل قبول،یورپی ممالک سدباب کےلئے اقدامات کریں،سعودی عرب

بدھ 01 فروری 2023ء

سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے یورپ کے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسا مکرہ عمل ناقابل قبول ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک میں ان واقعات سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے،یورپی ممالک ان واقعات کی روک تھام کے ٹھوس اقدامات کریں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کے باعث پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور تمام مسلمانوں میں اس حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے یاد رہے سویڈن میں انتہا پسند جماعت کے رہنماٗ نے دو بار قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی جسارت کی،جس کے خلاف پوری امت مسلمہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور مسلم ممالک نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات کی روک تھام کےلئے اقدامات کریں




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا