امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا مشن،ریپبلیکنز جو بائیڈن سے ملاقات پر آمادہ

پیر 30 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق امریکا پر دیوالیہ ہونے کی تلوار مسلسل لٹک رہی ہے اور اس حوالے سے حکومت اقتصادی بحران سے نمٹنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے متفقہ حکمت عملی کےلئے امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر مک کارتھی نے بھی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ اقتصادی بحران سے نمٹنےکےلئے قرض کی حد بڑھانا ضروری ہے،جبکہ مک کارتھی کا کہنا ہے کہ قرض کی حد بڑھانے سے قبل اخراجات میں کمی کے حوالے سے سوچنا ہو گا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا واضح رہے کہ مک کارتھی کے ایوان نمائندگان کا سپیکر منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر سے انکی پہلی ملاقات ہوگی یاد رہے کہ امریکہ پر قرضوں کا حجم اکتیس سو ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور حکام کے مطابق امریکہ کو موجودہ حالات میں صرف جون تک دیوالہ ہوے سے بچایا جا سکتا ہے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات