ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے اکتیس بھارتی فوجی حراست میں لے لئے

اتوار 29 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے بھارتی آرمی کے اکتیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ،جن کی بازیابی کےلئے بھارتی فوج کی اعلیٰ کمان اور حکومت نے ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز سے مذاکرات کئے،بھارتی حکومت اور آرمی کی منت سماجت کے بعد ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی سیکیورٹی اہلکاروں کو محفوظ راستہ دیا،جبکہ ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز کو مستقبل میں کوئی ایسا اقدام نہ کرنے کے حوالے سے گارنٹی بھی دے دی گئی بھارتی فورسز کو مختلف محاذوں پر یکے بعد دیگرے ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے اور اسکی بڑی وجہ فوج کا سیاسی استعمال ہے،جس کے باعث فوج کا مورال مسلسل گر رہا ہے دوسری طرف راشن اور دیگر سہولیات نہ ملنے کے ساتھ ساتھ مسلسل مشکلات میں رہنے کے باعث بھارتی فوج میں خود کشی کا رجحان بھی غیر معمولی طور پر بڑھ رہا ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی