امریکہ کے قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر،ڈیفالٹ کے بادل منڈلانے لگے

هفته 21 جنوری 2023ء

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریپبلکن کی اکثریت پر مشتمل ایوان نمائندگان اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان جاری محاذ آرائی نے امریکہ کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے اور امریکہ کے مجموعی قرضوں کا حجم اکتیس اعشاریہ چار کھرب سے تجاوز کر گیا ہے،قرضوں کے حجم میں غیر معمولی اضافے کے باعث امریکہ پر ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے ہیں امریکی حکام کے مطابق معاشی صورتحال میں بہتری لانے کےلئے غیر معمولی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ،خصوصی کیش مینجمنٹ کے ذریعے ڈیفالٹ کے خطرے کو پانچ جون تک روکا جاسکتاہے۔ حکام کے مطابق جون کی تاریخ بھی غیر یقینی صورتحال سے مشروط ہے کیونکہ مستقبل میں ادائیگیوں اور حکومتی محصولات کے حوالے سے بھی چیلنجز کا سامنا رہے گا واضح رہے کہ آئی ایم ایف پہلے ہی عالمی معیشت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کر چکا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کئی ممالک کساد بازاری کے باعث مشکلات کا شکار رہیں گے اور دو ہزار تئیس معاشی مشکلات کے حوالے سے سخت ترین سال ہوگا




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور