بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

بدھ 18 جنوری 2023ء

ورلڈ پاپولیشن ریویو کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی آبادی دوہزار بائیس کے اختتام پر ایک ارب اکتالیس کروڑ ستر تک پہنچ گئی تھی۔ جبکہ جنوری دوہزار تئیس میں چین کی آبادی ایک ارب اکتالیس کروڑ بیس لاکھ افراد پر مشتمل ہے ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق بھارت میں آدھی آبادی تیس سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں بھارت کی معاشی شرح نمو تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 2021 میں مردم شماری کا ڈیٹا جاری ہونا تھا مگر وہ تاحال جاری نہیں کیا گیا ، کورونا وائرس کے باعث مردم شماری کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔ ڈبلیو پی آر کے مطابق اگرچہ بھارت میں آبادی کی شرح میں اضافے کا عمل سست ہوگیا ہے مگر کم از کم 2050 تک آبادی میں اضافہ ہوتا رہے گا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا