چین کی آبادی میں ساٹھ سال بعد کمی

منگل 17 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق دوہزار بائیس میں چین کی آبادی آٹھ لاکھ پچاس ہزار کمی کے ساتھ ایک ارب اکتالیس کروڑ رہی،دوہزار بائیس میں چین میں پچانوے لاکھ ساٹھ ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ ایک کروڑ چار لاکھ سے زیادہ شہریوں کا انتقال ہوا،چین کی آباد میں انیس سو اکسٹھ کے بعد پہلی دفعہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے چین میں گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک بچہ ایک گھرانہ کی پالیسی تھی جس کے اثرات چھ دہائیوں بعد سامنے آئے،لیکن چند سالوں سے شرح پیدائش میں اضافے کے حوالے سے چینی حکومت کام کر رہی تھی،تاکہ معمر آبادی میں اضافے سے پیدا ہونے والے ممکنہ بحران کی روک تھام کی جاسکے۔ اس حوالے سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے جوڑوں کے لئے مختلف مراعات کا اعلان بھی کیا گیا مگر دہائیوں سے جاری ایک بچے کی پالیسی کے باعث اسکے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے ایک تخمینے کے مطابق 2023 میں چین کی جگہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام