سسٹم میں فنی خرابی،امریکا میں ڈومیسٹک فضائی آپریشن معطل،امریکی صدر کا تحقیقات کا حکم

بدھ 11 جنوری 2023ء

۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق نوٹس ٹو ائیر مشنز سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے امریکا بھر میں ڈومیسٹک فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے،فنی خرابی کے باعث امریکا بھر ڈومیسٹک پروازیں معطل کردی گئی ہیں،سسٹم کی بحالی کےلئے کام جاری ہے اور توقع ہے کہ آپریشن جلد بحال ہوجائے گا۔ سسٹم میں فنی خرابی کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کو آگاہ کردیا گیا ہے جنھوں نے اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، واضح رہے کہ نوٹس ٹو ائیر مشنز سسٹم پائلٹس کو مختلف خطرات سے آگاہ کرتا ہے اور تکنیکی تفصیلات فراہم کرتا ہے،سسٹم میں خرابی کی فوری وجوہات سامنے نہیں آکسی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق سسٹم پر سائبر حملے کے حوالے سے ابھی کوئی شواہد نہیں ملے ہیں،تاہم صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار