شہزادہ ہیری کی سوانح حیات فروخت کےلئے پیش کردی گئی

منگل 10 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں شہزادہ ہیری کی سوانح حیات فروخت کےلئے پیش کر دی گئی اور خریداری کےلئے لوگوں کی لمبی قطاریں بک سٹالز کے باہر نظر آئیں،شہزادہ ہیری کی سوانح حیات سولہ زبانوں میں شائع کی جائے گی اور اشاعت سے قبل ہی اس کتاب کو بیسٹ آن لائن سیلر قرار دیا جا چکا ہے متنازع کتاب کے بعض حصے اشاعت سے قبل لیک ہونے اور انکشافات سامنے آنے کے بعد برطانیہ میں اس کتاب کے بارے میں اشتیاق کافی بڑھ گیا ہے چار سو دس صفحات پر مشتمل شہزادہ ہیری کی کتاب میں شاہی خاندان کے اندر اختلافات کے حوالے سے انکشافات سامنے آئے ہین اور اس کتا میں شہزادہ ہیری نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ ولیم نے دوہزار انیس میں انہین فرش پر گرایا تھا کتاب میں شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ شہزادی ڈٖیانا کا ذکر بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ انکے انتقال پر وہ سمجھے تھے کہ انہوں نے مشکلات سے تنگ آکر موت کا ڈرامہ کیا ہے،جبکہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کی خبر انہیں خاندان سے نہیں بی بی سی کی ویب سائٹ سے ملی تھی شہزادہ ہیری کی متنازع کتاب کے حوالے سے ابھی شاہی خاندان کاکوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا