آسٹریلیا کا خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار

منگل 10 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل اندرا گاندھی کے قاتلوں کے تعریفی پوسٹر لگانے پر کشیدگی پھیل گئی۔سکھ برادری نے پندرہ جنوری کو اندرا گاندھی کے قاتلوں ستونت سنگھ اور کیہر سنگھ کی برسی کے حوالے سے کار ریلی نکالنے کا اعلان بھی کردیا دوسری طرف میلبورن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد 29 جنوری کو ہوگا۔ اس حوالے سےپلیمٹن گوردوارے کے باہر لگا خالصتان ریفرنڈم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پوسٹر پر ستونت اور کیہر سنگھ کی تصاویر بھی موجود ہیں جس پر ہندو برادی مین کافی اشتعال پایا جاتا ہے اور نامعلوم افراد نے پوسٹر پر سپرے کرکے اسے خراب کرنے کی کوشش بھی کی ہے ہندو کمیونٹی نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے حکومت سے رابطہ کیا لیکن آسٹریلوی حکومت نے تمام معاملات کا جائزہ لے کر خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے صاف انکار کردیا۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے