چین کی تائیوان بارڈر کے نزدیک ایک ماہ میں دوسری بار جنگی مشقیں

پیر 09 جنوری 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن کمانڈ کے بیان کے مطابق چینی افواج نے تائیوان کے ارد گرد سمندر اور فضائی حدود میں مشترکہ جنگی مشقوں کا اہتمام کیا۔ کمانڈ کے ترجمان سینیئر کرنل شی یی کہتے ہیں مشقوں کا مقصد مشترکہ جنگی صلاحیتوں کی جانچ کرنے سمیت بیرونی قوتوں بالخصوص تائیوان کی آزادی کی علیحدگی پسند قوتوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کا پوری طرح سے مقابلہ کرنا ہے، تائیوان نے مشقوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، تائیوان نہ تو تنازعات کو بڑھائے گا اور نہ ہی تنازعات کو ہوا دے گا صرف اپنی خودمختاری اور سلامتی کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔ دوسری طرف تائیوان کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جزیرے کے ارد گرد ستاون چینی فوجی طیاروں اور بحریہ کے چار جہازوں کا پتہ لگایا گیا ہے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان