جڑواں بہنیں، لیکن پیدائش کا سال،تاریخ،دن علیحدہ علیحدہ

هفته 07 جنوری 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک جوڑے کے ہاں جڑواں بچیوں کی پیدائش دو الگ الگ سالوں میں ہوئی ہے، ایک نومولود کا نام اینی اوردوسری کا نام ایفی روز ہے۔ بین الاقوامی میڈیا سے حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق اینی اسپتال میں پیدا ہونے والی سال 2022 کی آخری اور ایفی اگلے روز 2023 میں پیدا ہونے والی اسپتال کی پہلی بچی ہے۔ اینی کی پیدائش 31 دسمبر 2022 کی رات 11 بج کر 55 منٹ پر ہوئی جبکہ ایفی 2023 شروع ہوتے ہی یکم جنوری کو 12 بج کے ایک منٹ پر پیدا ہوئی اور یوں ان جڑواں بچیوں کی پیدائش دو الگ سالوں اور مختلف دنوں میں ہوئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دونوں نومولود بچیاں صحت مند ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے