افغانستان میں خواتین پر تعلیم اور این جی او میں کام کرنے پر پابندی،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

بدھ 28 دسمبر 2022ء

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےافغانستان میں خواتین پرعائد پابندیوں پراظہارتشویش ،طالبان حکومت سے پالیسیوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ خواتین پرپابندیاں عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہیں، افغانستان میں خواتین اورلڑکیوں کو مساوی نمائندگی دی جائے۔ سلامتی کونسل کا بیان میں کہنا ہے کہ افغانستان میں اسکول کھولےجائیں، نئی پالیسی اور اقدامات واپس لیے جائیں سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ پالیسیاں انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، خواتین کے لئے این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی بھی باعث تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں بلاجواز قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان نے خواتین کے این جی اوز کے لئے کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور لڑکیوں کے لئے یونیورسٹیوں میں تعلیم پر بھی پابندی عائد کی ہے۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا