شدید برفباری،طوفان اور حادثات امریکا،کینیڈا اور جاپان میں تباہی، انچاس افراد ہلاک، سو سے زائد زخإی

پیر 26 دسمبر 2022ء

امریکا ،برفانی طوفان کی تباہ کاریاں جاری ، ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی،مونٹانا میں درجہ حرارت منفی پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گر کیا،دس ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں،کینیڈا اور جاپان میں بھی برفباری کے باعث حادثات میں بالترتیب چاراور چودہ افراد ہلاک اور ایک سو تیس سے زائد زخمی ہیں بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور تاحال 2 لاکھ سے زائد شہری تاحال بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں ،دس ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہیں۔ نیو یارک کے شہر بفلو میں صورتحال تشویشناک ہے، اب تک8 فٹ برف پڑ چکی ہے ،شہردوسو نیشنل گارڈز تعینات کیے گئے ہیں، ایمر جنسی سروسز بھی شدید متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری تک گر گیا ہےجبکہ مشی گن کے ساحل پر برف ہی برف ہے ،پارک میں لگے جھولے برف کے مجسموں میں ڈھل گئے، کینیڈا میں بھی برفباری کے باعث صورتحال پریشان کن ہے اونٹاریو اور کیوبک میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں، ٹو رنٹو ٹرین سروس بنداور بڑے شہروں میں پروازیں معطل ہیں، سڑکوں کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے۔ مغربی کینیڈا کے ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس میں4 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ادھر جاپانی میڈیا کے مطابق برفباری سے ہونے والے حادثات میں چودہ افراد ہلاک اور ستاسی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف پڑ چکی ہے، خراب موسم کی وجہ سے علاقے میں بلیک آؤٹ ہے حکام نے لوگوں کو پیر گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے،جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں 17 دسمبر سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا