امریکہ اور کینیڈا میں برفباری اور طوفان بائیس افراد ہلاک،متعدد علاقوں میں بلیک آؤٹ،ہزاروں پروازیں منسوخ

اتوار 25 دسمبر 2022ء

امریکہ اور کینیڈا میں شدید برفباری اور طوفان ،تین ہزار سے زائد پروازیں منسوخ،ہزاروں افراد ایئرپورٹس پر پھنس گئے،متعدد مقامات پر بجلی کی سپلائی معطل ،بائیس افراد جاں کی بازی ہار گئے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا میں برفباری،طوفان کے باعث مختلف حادثات میں بائیس افراد کی اموات ہوچکی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں میڈیا کے مطابق کیرولینا سمیت دیگر ریاستوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باعث مکمل بلیک آوٹ ہے،اور اب تک تین ہزار کے لگ بھگ پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ سات ہزار کے قریب تاخیر کا شکار ہیں،شکاگو،ایٹلانٹا،ڈینور اور نیویارک کے ایئر پورٹس پر ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیویارک کی خراب صورتحال کے باعث ایری کاؤنٹی اور بفلو میں نیشنل گارڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں کمی آئندہ ہفتے متوقع ہے دوسری طرف کینیڈا میں بھی شدید سرد موسم کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی یے،اونٹاریو اور کیوبیک میں بجلی کی سپلائی معطل ہے جبکہ وینکوور،ٹورنٹو اور مونٹریال ایئرپورٹس سے سینکڑوں پروازیں منسوخ کی گئی ہیں،ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی یے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا