ایران اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ

جمعرات 22 دسمبر 2022ء

ایران اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کا پہلا رابطہ،ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے اردن کانفرنس کے دوران ملاقات بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دوہزار سولہ کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ہے جس کی تصدیق ایران کے وزیر خارجہ نے کی ہے تاہم اس حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اُردن کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے سعودی ہم منصب سے بات چیت ہوئی ہے اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل نے اُنہیں یقین دلایا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے سفارتی تعلقات اور بات چیت نہ ہونے کے برابر ہے،دونوں ممالک کو قریب لانے کے حوالے سے کئی کوششیں کی گئیں تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان چھ سال کے طویل عرصے کے بعد رابطوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،جس سے دونوں اطراف سے تعلقات میں سرد مہری ختم ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور