افغان طالبان نے زیر حراست دو امریکی قیدی رہا کر دیئے،امریکہ کا خیر مقدم

بدھ 21 دسمبر 2022ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے زیر حراست دو امریکی شہریوں کو رہا کردیا جس کا امریکہ نے خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے طالبان کی جانب سے امریکی شہریوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ،نیڈ پرائس نے کہا رہائی دو طرف سے کسی بھی قسم کے قیدیوں کے تبادلے پر عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی اس میں کوئی تاوان کا لین دین ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیڈ پرائس نے کہا کہ وہ رہائی پانے والے امریکیوں کی تفصیلات جاری نہیں کرسکتے البتہ وہ بہت جلد اپنے پیاروں کے پاس ہونگے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا طالبان کے پاس کتنے امریکی شہری قید ہیں اس حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف