توانگ سیکٹر میں بھارتی اور چینی فوج کے درمیان جھڑپیں،چھ بھارتی فوجی زخمی

منگل 13 دسمبر 2022ء

توانگ سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں میں جھڑپیں دونوں اطراف کے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیاکے مطابق جھڑپیں بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر 9 دسمبر کو ہوئیں بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں دونوں طرف کے کئی فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں، جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 6 بھارتی فوجی علاج کے لیے گوہاٹی منتقل کئے گئے ہیں، واقعے کے بعد بھارتی کمانڈر کی چینی کمانڈر سے فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں امن و سکون کی بحالی کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا، اور دونوں اطراف سے فوجیں اپنی پرانی پوزیشن پرواپس آگئیں دوسری طرف چینی اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کے درمیان جھڑپ کوئی بھارتی فوجی زخمی ہوا اور نہ ہی کوئی ہلاکت سامنے آئی۔ واضح رہےکہ چینی اور بھارتی فوج کے درمیان2020 میں بھی لداخ کی وادی گلوان میں جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں دونوں اطراف سے چوبیس فوجی مارے گئے تھے جن میں چار چینی اور بیس بھارتی شامل تھے




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم