الجزیرہ کی نشریات بند،آئی ایف جے نے اسرائیلی فیصلہ مضحکہ خیز قرار دے دیا

پیر 06 مئی 2024ء

اسرائیل کہ جانب سے الجزیرہ کہ نشریات پر پابندی،انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا سخت ردعمل،فیصلہ مضحکہ خیز قرار دے دیا آئی ایف جے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کو بند کرنا، ٹی وی اسٹیشنوں کو بند کرنا غاصبانہ عمل ہے، اسرائیلی اقدام آزادانہ صحافت پر دباؤ ڈالنا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات بند کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتساب یقینی بنانے کے لیے آزاد اور خود مختار میڈیا ضروری ہے۔ اظہارِ رائے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے، پابندی ختم کی جائے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کی بندش آزادیٔ صحافت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے اور صحافتی تنظیمیں پابندی کے خلاف قابلِ سزا اقدامات کریں، الجزیرہ کی بندش غزہ میں اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے پر انتقامی کارروائی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ کی مسلسل کوریج کے بعد اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات کو زبردستی بند کروا دیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے دفاتر پر دھاوا بول کر قطری ٹی وی کے دفاتر میں موجود سامان اور آلات کو اپنے قبضےمیں لے لیا۔ دوسری جانب اسرائیلی کابینہ نے بھی الجزیرہ کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔