اسرائیل پر ایران کا حملہ،ایران اور لبنان میں جشن

اتوار 14 اپریل 2024ء

اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ،ایران اور لبنان میں جشن منایا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کی سڑکوں پر ایرانی پرچم اٹھائے نوجوانوں نے گشت کیا، فلسطین اسکوائر میں جشن منایا اور نعرے بازی کی۔ جبکہ فلسطین سکوائر پر ایک تصویر میں کہا گیا کہ اگلا تھپڑ زیادہ شدید ہوگا۔جشن منانے والوں نے بینرز بھی لہرائے جن پر اسرائیلیوں کیلئے عبرانی زبان میں لکھا تھا ’شیلٹر میں چھپ جاؤ‘۔تہران میں برطانوی سفارتخانے کے باہر بھی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔ دوسری جانب بیروت میں حزب اللہ کے حامیوں نے اسرائیل پر حملے کی خوشی میں ریلی نکالی اور نعرے بازی کیمقبوضہ بیت المقدس میں بھی فلسطینیوں نے جشن منایا، رات گئے سینکڑوں فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچے




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم