ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ،50 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

اتوار 14 اپریل 2024ء

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائل سے حملہ، اسرائیل نے امریکا اور اردن کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے۔ پاسداران انقلاب نے کئی مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں، ایران نے اسرائیل پر200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں۔ ایرانی وزیر دفاع نے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر فوجی کارروائی دمشق میں ایرانی سفارتی احاطے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کی گئی، معاملہ اب ختم سمجھا جا سکتا ہے۔لیکن اگر اسرائیلی حکومت نے کوئی اور غلطی کی تو ایران کا ردعمل کافی زیادہ سخت ہوگا۔جبکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ سے امریکہ کو دور رہنا چاہیئے میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ڈرون اسرائیلی حدود میں پہنچے ہیں، اسرائیل میں خوف کی فضا ہے جبکہ تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے، ان طیاروں کو اسرائیل تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی عوام ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کوشش کریں گے کہ UAVs کو اسرائیل کی سرزمین تک پہنچنے سے روکا جائے۔ ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیاں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانے ایران کے حملوں کا نشانہ بنے۔ ایران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی اڈوں کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون فائر کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل ہر صورتحال کے لیے تیار ہے،اسرائیلی وزیراعظم نے فوجی ہیڈکوارٹر میں اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس بلالیا ہے۔ یادرہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل تھے۔سفارتخانے پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا