ایران اسرائیل کشیدگی ،بھارتی ایئر لائن نے ایرانی فضائی حدود استعمال کرنا بند کر دی

هفته 13 اپریل 2024ء

اسرائیل اور ایران کشیدگی ، بھارتی ایئر لائن نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال بند کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا نے ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد ایرانی فضائی حدود کا استعمال بند کرتے ہوئے طویل فضائی روٹ کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز نے 13 اپریل کو ایرانی فضائی حدود کا استعمال کرنے سے گریز کرتے ہوئےطویل راستہ اختیار کیا۔ جس کے باعث یورپ جانے والی ایئر انڈیا کی تمام پروازوں کو اب منزل تک پہنچنے میں 2 گھنٹے کا اضافی وقت لگ سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے ایئر انڈیا کی پروازیں متاثر نہیں ہوں گی کیونکہ وہ ایرانی فضائی حدود کے جنوب سے پرواز کرتی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور کئی بین الاقوامی جریدوں اور نیوز چینلز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران آئندہ 48 گھنٹوں میں کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے ادھرایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے مشرق وسطیٰ میں 2 جنگی بحری بیڑے تعینات کردیے ہیں، واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارتکاروں پر اسرائیلی حملے کے بعد ہوئی تھی جس میں 7 ایرانی سفارتکار جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ایران نے دھمکی دی تھی کہ وہ اسرائیل کو اسکا جواب ضرور دے گا




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔