امریکہ کا نیا صدر کون؟ جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اپنی جماعت سے نامزدگی حاصل کر لی،میدان سجنے کو تیار

بدھ 13 مارچ 2024ء

امریکہ کا نیا صدر کون ہوگا جو بائیڈن عہدہ برقرار رکھ سکیں گے یا پھر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ جیت کا سہرا اپنے سر سجائیں گے،مقابلے کےلئے میدان سجنے کو تیار ہے بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن نے اپنی اپنی جماعتوں کے صدارتی امیدوا نامزد ہونے کا مرحلہ جیت لیا۔ جارجیا، واشنگٹن، دیگر ریاستوں میں منعقد ہونے والے مقابلے میں جوبائیڈن نے اپنی نامزدگی کے لیے 1,968 مندوبین کا مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔ دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جارجیا، ہوائی، مسیسیپی اور واشنگٹن سے اپنی جماعت کی طرف سے 1,215 ڈیلیگیٹس حاصل کیے اور ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن نے اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے نامزدگی جیتنے کے بعد صدارتی الیکشن کے اکھاڑے میں ایک دوسرے کے سامنے ہیں۔ صدارتی امیدوار81 سالہ جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک کی نامزدگی حاصل کرنے پر ووٹرز کے پاس اب اس ملک کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا وقت ہے۔ کیا ہم کھڑے ہو کر اپنی جمہوریت کا دفاع کریں گے یا دوسروں کو اسے ختم کرنے دیں گے؟ ادھر سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں 71 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جشن منانے کا ابھی وقت نہیں بلکہ اصل جشن جوبائیڈن کو شکست دینے کے بعد منائیں گے کیوں کہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہیں واضح رہے کہ 70 برسوں میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ دو امیدوار مسلسل دوسری بار یکے بعد دیگرے امریکی صدارتی انتخاب میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار