واشنگٹن ،بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ ،خالصتان کے حق میں نعرے

پیر 04 مارچ 2024ء

واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کا مظاہرہ ، بھارتی سفارتخانے کے سامنے خالصتان کے نعرے ، سکھوں نے بھارتی سفارتخانے پر نصب گاندھی کے مجسمے پر خالصتان کا پرچم لگا دیا ،سکھوں کے بھارت میں کسانوں پر مظالم کے خلاف نعرے ،، سکھ مظاہرین نے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کے دوران مودی قاتل کے نعرے بھی لگائے ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کسانوں پر مظالم کیخلاف آج یہاں اکھٹے ہوئے ہیں، کسانوں پر مظالم نے ثابت کیا کہ خالصتان ضروری ہے، سکھ فار جسٹس کے ڈاکٹر بخشش سندھو سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کسانوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں، بھارت کسانوں پر ڈرون سے آنسو گیس گرا رہا ہے ، سکھوں کی بڑی تعداد نے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا، خالصتان کے پرچم اٹھائے ہوئے سکھ مظاہرین نے بھارتی سفارتخانے میں نصب گاندھی کے مجسمے پر بھی خالصتان کا پرچم لہرا دیا، سکھ مظاہرین نے اس موقع پر مودی قاتل کے نعرے لگاتے ہوئے بھارتی سفارتخانے کے اطراف مارچ کیا، کسانوں پر مظالم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ خالصتان کے قیام کا مقصد پنجاب کو ہندوستان سے آزاد کرانا ہے،،




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟