راء کی جانب سے سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ،برطانوی سکھ پارلیمنٹرینز نے حکومت سے سیکیورٹی مانگ لی

اتوار 21 جنوری 2024ء

امریکہ اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے دن دیہاڑے قتل کی بھارتی سازشیں بے نقاب ہونے کے بعد برطانیہ میں سکھ پارلیمنٹرینز بھی خود کو غیر محفوظ تصور کرنا شروع کر دیا،برطانوی سکھ رہنماؤں نے بھارتی کرائے کے قاتلوں سے تحفظ کے لئے برطانوی حکومت کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ برطانیہ کے ارکانِ پارلیمان نےسکھوں کو بھارت سے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی منسٹر سے ملاقات کی درخواست کر دی۔کینیڈا اور امریکہ میں مقیم سکھوں کے بعد اب برطانوی سکھ برادری کو بھی مودی سرکار کیطرف سے جان کا خطرہ لاحق ہے۔برطانوی سکھ برادری کو بھارت کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔دھمکیوں کے پیشِ نظر برطانوی ارکانِ پارلیمان نے ہنگامی صورتحال میں برطانوی سیکورٹی منسٹر ٹام ٹگینڈہاٹ سے باضابطہ ملاقات کی درخواست کر دی۔ برطانوی ارکانِ پارلیمان نے موجودہ بھارتی حکومت کی طرف سے دنیا بھر میں سکھوں کو لاحق خطرے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔رکنِ پارلیمان پریت کور گل، افضل خان، تنمن جیت سنگھ ڈھیسی، کنزرویٹو کیرولین نوکس، ایس این پی کے کرسٹن اوسوالڈ اور مارٹن ڈوچرٹی ہیوز نے لارڈ ٹام واٹسن کے ساتھ وزیر سیکیورٹی کو خط لکھا۔ خط کے مطابق کئی برطانوی سکھ شہریوں کو پولیس نے نوٹس دیا ہے، جس میں ان کی جانوں کو لاحق خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔برطانوی سکھ فیڈریشن (یو کے) کے مشیر جس سنگھ نے جان کو لاحق خطرے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد وطن کے لیے مہم چلانا شہریوں کا قانونی حق ہے، چاہے وہ برطانیہ میں ہو یا بیرون ملک رہتے ہوں۔ خالصتان کے حامی اوتارا سنگھ کھنڈا کے مطابق بھارت سرکار کو خالصتان تحریک سے بہت تکلیف ہے سکائے نیوز کے مطابق یہ بات عیاں ہے کہ برطانوی خالصتان سکھ برادری مودی سرکار کی حکمران بی جے پی کو ہندو قوم پرست تحریک کے طور پر دیکھتی ہے۔ گذشتہ سال ستمبر 2023 میں کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث کا انکشاف کیا۔ اس کے بعدنومبر 2023 میں بھارت کے ہاتھوں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے فاش کر دیا تھا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی