غزہ جنگ کے سو دن مکمل،دنیا اسرائیلی بربریت روکنے میں ناکام

اتوار 14 جنوری 2024ء

سات اکتوبر 2023ء سے سے شروع ہونے والی غزہ جنگ کے 100 دن مکمل ،23 ہزار 7 سو سے زائد فلسطینی شہید،60 ہزار سے زائد زخمی،دنیا اسرائیلی بربریت کو روکنے میں ناکام بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 60 فیصد عمارتیں تباہی ہوچکیں، اسکول کی 69 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچا، 142 مساجد، 3 گرجا گھر، 121 ایمبولینسوں کو اسرائیلی بمباری سے نقصان پہنچا،بمباری کے باعث 36 میں سے صرف 15 ہسپتال جزوی طور پر فعال رہ گئے دوسری جنگ مسلسل بمباری اور حملوں کے باعث 5 لاکھ 76 ہزار سے زائد فلسطینی بھوک اور فاقہ کشی کا سامنا کررہے ہیں اوراسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں 1.8 ملین فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔اس دوران غزہ میں اسرائیل کی جانب سے 29 ہزار بم، شیل اور گولے برسائے گئے ہیں۔ ادھر غزہ جنگ کے 100 دن مکمل ہونے پر تل ابیب میں اسرائیلیوں نے 24 گھنٹوں کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔مظاہروں کے باعث اہم شاہراہ کچھ دیر کے لیے بند کر دی گئی۔مظاہروں میں شرکاء نے مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام