بھارتی فوج میں خواتین اہلکاروں کے ساتھ جنسی زیادتی کے انکشافات،2007 سے اب تک 1243 اہلکار نشانہ بن چکیں

جمعرات 11 جنوری 2024ء

بھارتی فوج میں خواتین آفیسرز کے ساتھ جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ کے تہلکہ خیز انکشاف ، بھارتی فوج میں خواتین اہلکار اپنے ہی آفیسرز سے غیر محفوظ، بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت کے افسران کا غیر اخلاقی چہرہ بے نقاب، 2007 سے اب تک 1243 خاتون فوجی اہلکار جنسی زیادتی کا نشانہ بنیں بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک بھارتی خاتون افسر لیفٹیننٹ کرنل گوری مشرا نے ساتھی افسر لیفٹیننٹ کرنل دیویش مکھرجی کے خلاف ریپ کا سنگین الزام لگایا، خاتون افسر نے بتایا کہ انکی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی گئیں اور پھر بلیک میل کیا گیا، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 سالوں میں 123 خاتون اہلکاروں نے جنسی ہراسگی کی شکایات درج کیں، دفاعی تجزیہ کار وں کے مطابق بھارتی فوج ملک کیلئے بدنامی کا باعث بنتی جا رہی ہے، اکنامک ٹائمزکے مطابق اگست 2019 میں ایک میجر جنرل کو اپنی ساتھی خاتون افسر پر جنسی ہراسانی پر فوج سے خارج کر دیا گیا، ایشیاء ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق 2006- 2009 کے درمیان جنسی ہراسگی کا شکار خاتون آفیسرز نے خودکشی کی تھی، دسمبر 2016 میں جنسی ہراسگی کا شکار میجر انیتا کماری نے گولی مار کر خودکشی کی لی تھی، 2007 سے اب تک 1243 بھارتی فوجی خاتون اہلکار جنسی زیادتیوں کا شکار ہو چکی ہیں، 2014 میں حاضر سروس کرنل اجیت کمار کی اہلیہ نے بریگیڈیئر جے سنگھ کے خلاف جنسی بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا، ہندوستانی فوج کے بیرونی ممالک میں جنسی استحصال اور بد اخلاقی کے قصے بھی ڈھکے چھپے نہیں، کانگو میں امن مشن پر مامور بھارتی فوجی جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے ، 3 ہندوستانی پیس کیپرز کو ساوٴتھ افریقہ میں خاتون کے ریپ پر جیل کی سزا سنائی گئی،،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟