بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے کی کوشش،امریکی و برطانوی فورسز نے ڈرون مار گرائے

بدھ 10 جنوری 2024ء

امریکا و برطانیہ کی فورسز نے بحیرۂ احمر میں21 ڈرونز کو مار گرائے،کسی بحری جہاز کو نقصان نہیں پہنچا بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حوثیوں کے ڈرونز اور میزائل حملے میں کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اتحادی فوج نے ڈرونز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کے بعدبحیرۂ احمر سمیت مختلف سمندری راستوں پر متعدد بحری جہازوں پر حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں، بحیرہ احمر میں ڈرون حملوں میں یمن کے حوثی باغیوں نے مختلف بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں اسرائیل، امریکا سمیت مختلف ممالک کے بحری جہاز شامل ہیں۔ حوثیوں نے واضح اعلان کیا ہے کہ امریکا پوری دنیا کو متحرک کر لے پھر بھی بحیرۂ احمر میں جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔ یمن کےحوثیوں کا موقف ہے کہ غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے بحیرۂ احمر میں اسرائیل جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند نہیں کریں گے۔ حملوں کو روکنے اور بحری جہازوں کے حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے امریکا نے بحیرۂ احمر میں کثیرالقومی نیول ٹاسک فورس قائم کی ہے۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گدھا بازیاب،چور گرفتار
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟