ایران نے امریکا کے خلاف فیفا کو شکایت درج کرادی،سخت کارروائی کا مطالبہ

پیر 28 نومبر 2022ء

ایران کے جھنڈے میں اللہ کا نام ہٹانے پر فیفا ورلڈ کپ میں تنازع، ایران نے امریکا کیخلاف فیفا میں شکایت درج کرادی۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں 29 نومبر کو امریکا اور ایران کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، جس کیلئے امریکی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اس مقابلے کے بارے میں پوسٹس شئیر کیں، جن میں، ایران کے جھنڈے میں سے اللہ کا لفظ ہی موجود نہیں تھا۔ امریکی ٹیم نے یہ پوسٹ آفیشل انسٹا گرام پر شیئر کی تھی بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہےکہ امریکی ٹیم کی جانب سے موقف دیا ہے کہ ایران کے سرکاری پرچم کو اس لیے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ ایران میں بنیادی انسانی حقوق کی جنگ لڑنے والی خواتین سے اظہار یکجہتی کرنا چاہتے تھے جو ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کا حصہ ہیں۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن نے امریکیوں کی جانب سے کئے گئے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیفا میں باقاعدہ امریکہ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے،اور موقف اختیار کیا ہے کہ امریکیوں کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ حرکت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور فیفا سے امریکی فٹبال فیڈریشن اور کھلاڑیون کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار