چین کا پہلا کروز بحری جہاز یکم جنوری 2024 کو سفر پر روانہ ہوگا

جمعه 29 دسمبر 2023ء

چین نے اپنا پہلا کروز بحری جہاز مکمل کر لیا،یکم جنوری 2024 کو اولین سفرر پر روانہ ہوگا بین الاقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈورا میجک سٹی نامی کروز بحری جہاز یکم جنوری سے چھ روزہ سفر پر روانہ ہوگا اور اپنے سفر کے دوران شنگھائی سے کوریا اور جاپان کے مختلف شہروں ک جائے گا میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز بحری جہازچائنا اسٹیٹ شپنگ کارپوریشن اور Carnival نامی کمپنی نے مل کر بنایا ہے جو323 میٹر لمبا ہے اور اس کے 2125 کمروں میں 5246 مسافر سفر کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 16 عرشوں پر مشتمل بحری جہاز میں 22 ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ ڈیوٹی فری شاپس، تھیٹرز اور دیگر متعدد سہولیات بھی کروز بحری جہاز کا حصہ ہیں مقامی میڈیا نے چینی ساختہ پہلے کروز بحری جہاز کو ایک بڑا سنگ میل قرار دیا ہے۔اور توقع کی جا رہی ہےکہ اس سے لوگوں میں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ مل سکے گا۔کروز بحری جہاز پر2 افراد کے پرتعیش کیبن کا کرایہ 12 سو ڈالرز رکھا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق بحری جہاز کو بتدریج جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف روٹس پر لے جایا جائے گا




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔