سکھوں کے خلاف مہم،بھارت کو سفارتی سطح پر جگ ہنسائی اور شکست کا سامنا،کینیڈا کے بعد امریکہ کے ساتھ تعلقات بھی متاثر

بدھ 13 دسمبر 2023ء

بھارت مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گیا، بھارت کو سفارتی سطح پر بڑی شکست اور جگ ہنسائی کا سامنا، کینیڈا کے بعد امریکہ کے ساتھ بھی بھارت کے سفارتی تعلقات میں تنزلی،،نہ کواڈ سمٹ ہوسکی اور نہ ہی امریکی صدر کی بھارتی ریپبلک ڈے پر شرکت کی امید بھارتی ایجنسیوں کی گرپرونت پنوں کے قتل کی منصوبہ بندی ظاہر ہونے کے بعد امریکہ نے بھی بھارت سے منہ موڑ لیا، مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جنوری 2024 میں ہونے والے ریپبلک ڈے اور کواڈ سمٹ میں مدعو کیا تھا، کواڈ سمٹ دراصل آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کا نیٹ ورک ہے، مودی سرکار نے امریکی صدر کی چاپلوسی کے لئے انہیں بطور ریپبلک ڈے پرمہمانِ خصوصی بلانے کا فیصلہ کیا ، دوسری جانب بھارت میں تعینات امریکی سفیر کے مطابق جو بائیڈن بھارت میں ہونے والی ریپبلک ڈے پریڈ میں شامل نہیں ہوں گے، اس سے قبل بھی بھارت میں کواڈ سمٹ تاخیر کا شکار ہو چکاہے، جنوری 2024 کی تاریخ سے قبل رواں سال مئی میں کواڈ سمٹ منعقد کرنے کا اعلان زیر التواء ہو چکا ہے، امریکی صدر کی بھارت کے ریپبلک ڈے اور کواڈ سمٹ میں شریک نہ ہونے کی وجہ بھارت کا سکھ رہنماوٴں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونا ہے، بھارت سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے بے نقاب ہونے کے بعد امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، جی 20 سمٹ میں ناکامی کے بعد اب آئندہ ماہ ہونے والے کواڈ کے اجلاس کا نہ ہونا بھارت کے لیے ایک اور بہت بڑی ناکامی ہے ،،




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر گدھا بازیاب،چور گرفتار
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد