فلپائن،کیتھولک اجتماع میں دھماکہ،4 افراد ہلاک42 زخمی

اتوار 03 دسمبر 2023ء

جنوبی فلپائن میں ایک کیتھولک اجتماع میں دھماکہ، چار افراد ہلاک بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ا دھماکا ملک کے سب سے بڑے مسلم شہر مراوی میں منڈاناؤ اسٹیٹ یونیورسٹی کے جمنازیم میں ہواجس کے نتیجے میں 42 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے فلپائن پولیس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ایلن نوبلزا کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے بم دھماکے کے پیچھے دولت اسلامیہ گروپ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ جنرل نوبلزا کے مطابق دولت اسلامیہ گروپ کے 11 ارکان فلپائنی فوج کے ساتھ گزشتہ جمعہ کو پڑوسی داتو ہوفر امپاتوان قصبے میں ایک مقابلے میں مارے گئے تھے۔ ادھر فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی گھناؤنا فعل قرار دیا ہے۔فلپائنی صدر نےعوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ یقین رکھیں، ہم اس بے رحمانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار