فلسطینیوں کی نسل کشی،دلبرداشتہ شخص کا پیرس میں حملہ ،ایک سیاح ہلاک دو زخمی

اتوار 03 دسمبر 2023ء

اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کے قتل عام سے دلبرداشتہ شخص کا پیرس میں سیاحوں پرحملہ ،جرمن سیاح کو ہلاک اور برطانوی شہری سمیت دو افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں چاقو اور ہتھوڑی سے حملہ کرنے والے چھبیس سالہ ارمند آر نے ایک جرمن سیاح کو ماردیا جبکہ دو برطانوی شہری زخمی ہیں فرانسیسی حکام کے مطابق ملزم کو ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے پر 2016 میں پہلے ہی چار سال قید کی سزا ہو چکی ہے، فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق ملزم نفسیاتی مریض تھا،غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی موت پر دلبرداشتہ تھا۔ فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ فرانس دہشتگردوں کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے گا دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی پراسیکیوٹرز حملے کی تحقیقات کریں گے۔ یاد رہے کہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کئے جن۔کیں تین سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جبکہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 60 فیصد مکانات اور رہائشی یونٹ تباہ ہو چکے ہیں شہداء کی تعداد ہزاروں میں ہے جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟