بھارت کے سابق نیوی اہلکاروں کی سزا کا معاملہ،قطر کی عدالت نے بھارتی اپیل منظور کرلی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

هفته 25 نومبر 2023ء

قطر نے سابق نیوی اہلکاروں کی سزائے موت کے خلاف بھارتی اپیل منظور کرلی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کی عدالت نے بھارتی حکومت کی جانب سے نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کے خلاف کی جانے والی اپیل کو منظور کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر کی عدالت نے بھارتی حکومت کی اپیل کا جائزہ لے رہی ہے اور اس پر سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ یاد رہے کہ قطر کی عدالت نے گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنائی تھی جس پر بھارتی وزارت خارجہ نے کسی قسم کا سخت بیان جاری نہیں کیا تھا اوروزارت خارجہ کے حکام نے موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت اس حوالے سے سفارتی چینل استعمال کرتے ہوئے قانونی راستہ اختیار کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر نے گزشتہ سال اگست میں بھارتی نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، یہ تمام افراد ایک نجی کمپنی میں ملازم تھے جنہیں قطر کی انٹیلی جنس نے دوحہ سے گرفتار کیا تھا، قطری حکام کی جانب سے ان تمام افراد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی گئی تھیں اور عدالت نے انہیں سزائے موت کا حکم دیا تھا




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟