بھارت میں افغان سفارتخانہ بند،دونوں ممالک کا تبصرے سے گریز

جمعه 24 نومبر 2023ء

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا ہے کہ بھارت میں سفارت خانہ بند کردیا گیا ہے اور چابیاں میزبان حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق بھارتی حکومت اور طالبان دونوں کے دباؤ نے ایسا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا، سفارت کاروں کے ویزا میں توسیع کے مقاصد کو پورا نہیں کیا گیا۔ نئی دہلی میں افغان سفیر کے مطابق بھارت میں تعینات افغان سفارت کار سیاسی پناہ کے لیے امریکا اور یورپ گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ممبئی سمیت دیگر بھارتی شہروں میں افغان قونصل خانوں کی حیثیت کا فی الحال کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ اور نہ ہی بھارت اور افغان وزارتِ خارجہ نے فوری طور پر کوئی تبصرہ کیا ہے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور