چینی ساختہ سیکیورٹی کیمرے رسک قرار،برطانیہ نے پابندی عائد کر دی

جمعه 25 نومبر 2022ء

برطانوی حکومت نے سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے سرکاری محکموں, وزارتوں اور حساس مقامات پر چین کے تیارکردہ سکیورٹی کیمرے نصب کرنے سے روک دیا ہے برطانوی وزیر اولیور ڈؤڈن کی جانب سے پارلیمنٹ کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویژوئل سرویلیئنس سے جڑے حال یا مستقبل میں برطانیہ کو درپیش کسی سکیورٹی رسک کے پیش نظر چینی ساختہ سکیورٹی کیمروں کی سرکاری اداروں اور حساس مقامات پر تنصیب پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانیہ نے چینی قانون کی بھی حوصلہ شکنی کی ہے جس کے تحت کمپنیاں نگرانی کے نظام کی انٹیلی جنس بیجنگ کی سکیورٹی سروسز کے ساتھ شیئر کرنے کی پابند ہیں۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی